صدر گوگیرہ٬ ای ڈی او فنانس اوکاڑہ کے ملازم نے سرکاری دفتر میں خاتون کو اپنی شیطانی حوس کا نشانہ بنا ڈالا

متاثرہ خاتون کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ٬ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کر لیا

منگل 25 اکتوبر 2016 13:57

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) ای ڈی او فنانس اوکاڑہ کے ملازم نے سرکاری دفتر میں خاتون کو اپنی شیطانی حوس کا نشانہ بنا ڈالا ٬متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے سرکاری ملازم کو گرفتار کر تے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ۔بتا یا جاتا ہے کہ ضلع کچہری اوکاڑہ میں ای ڈی او فنانس آفس کا چوکیدار شاہد موجود تھا ٬گزشتہ شام کاغذ چننے والی قریبی گائوں 5فور ایل کی رہائشی خاتون کو ضلع کچہری روڈ سے گزرتے ہوئے شاہد پرانی اخباروں کی ردی دینے کا لالچ دے کر ای ڈی اوآفس لے آیا جہاں اس نے سرکاری دفتر میں خاتون کو اپنی شیطانی حوس کا نشانہ بنا ڈالا ٬جس پر خاتون نے باہر آ کر شور واوایلا کیا تو قریبی موجود چند وکلاء خاتون کو لے کر تھانہ صدر پہنچ گئے جس پر پولیس نے خاتون کی درخواست پر سرکاری ملازم چوکیدار شاہد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا جبکہ خاتون کو میڈیکل کروانے اور دیگر ٹسٹ کروانے کے لیے ڈی ایچ کیو پولیس نگرانی میں بھجوا ء دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملزم نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف بھی کر لیا ہے جبکہ دوسری جانب ایک با وثوق حلقہ کا کہنا تھا کہ ای ڈی او آفس سے ملحقہ چند وکلاء نے ای ڈی او آفس سے مبینہ طور پر بجلی کی تار لے رکھی تھی جس کو ای ڈی او آفس سے اتار دیا گیا تھا جس پر وکلاء خاتون کے ساتھ مل کر اس معاملہ کو بلا وجہ طول دے رہے ہیں ۔ڈی سی او سقراط امان رانا نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم صادر کر دیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر شاہد قصور وار پایا گیا تو اس کو ملازمت سے بھی برخاست کر دیا جائے گا تھانہ صدر پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :