نیشنل ایکشن پلان پر عملددرآمد میں حکومتی رکاوٹوں کو دور کر نا ہوگا ورنہ امن کو خطرہ موجود رہے گا‘ چوہدری محمد سرور

دہشت گردی میں ملوث غیر ملکی ہاتھوں کو بے نقاب کر نے کیلئے حکمرانوں کو سفارتی سطح پر جنگ لڑ نا ہوگی‘ سابق گورنر پنجاب کا خطاب کوئٹہ میں دہشت گردوں کا حملہ پوری قوم پر حملہ ہے ٬دہشتگردوں کو ایک بات سمجھ لیتی چاہیے پاکستان کے عوام متحد ہیں ‘ اعجاز احمد چوہدری

منگل 25 اکتوبر 2016 13:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور کر پشن دونوں ہی ملک کیلئے ناسور ہیں٬ نیشنل ایکشن پلان پر عملددرآمد میں حکومتی رکاوٹوں کو دور کر نا ہوگا ورنہ امن کو خطرہ موجود رہے گا ٬دہشت گردی میں ملوث غیر ملکی ہاتھوں کو بے نقاب کر نے کیلئے حکمرانوں کو سفارتی سطح پر جنگ لڑ نا ہوگی٬ ورکنگ بائونڈی پر بھارتی فائر نگ سی3افراد کی شہادت بھی بدترین دہشت گردی ہے بھارت خطے میں امن کا سب سے بڑادشمن ہیں ٬تحر یک انصاف دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے٬2نومبر کو پر امن احتجاج کے ذریعے ملک میں احتساب کی جنگ کافیصلہ کن آغاز کیا جائیگا ۔

وہ 2نومبر کی تیاریوں کے حوالے سے رائے ونڈ روڈ پر ورکرزکنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر سابق صدر پنجاب اعجاز احمد چوہدری ٬تحر یک انصاف دیہائی لاہور کے صدر ملک ظہیر عباس کھوکھر ٬سابق مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شبیر احمد سیال٬تحر یک انصاف کے مر کزی اراکین ملک کرامت کھوکھر ٬سردار کامل عمر سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد بھی شر یک ہوئی ۔

چوہدری محمدسرور نے کوئٹہ میں ہونیوالی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی ایک جماعت یا حکومت کی نہیں پوری قوم کی جنگ بن چکی ہے جس میں تحر یک انصاف بھی افواج پاکستان کے ساتھ اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں دہشت گردی اس ملک اور قوم کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں وہی کر پشن بھی اس ملک کیلئے کینسر بن چکی ہے جسکے خلاف تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں جنگ لڑ رہی ہے اور2نومبر کو کر پشن کے خلاف اور احتساب کیلئے تاریخ ساز احتجاج کیا جائیگا اور پوری قوم کو کر پشن کے خلاف اس جنگ میں عمران خان کے ہاتھوں کو مزید مضبوط کر نا ہوگا ۔

اعجاز احمد چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کا حملہ پوری قوم پر حملہ ہے لیکن دہشت گردوں کو ایک بات سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور دہشت گردی کے ناسور کوختم کر کے ہی دم لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ2نومبر کو تحر یک انصاف کا احتجاج اقتدار میں آنے کیلئے نہیں بلکہ ملک کو کر پٹ حکمرانوں اور نظام سے پاک کر نے کیلئے ہے اور کارکنان اس احتجاج کو کا میاب بنانے کیلئے اس میں بھر پور شر کت کو یقینی بنائے ۔

تحر یک انصاف دیہائی لاہور کے صدر ملک ظہیر عباس کھوکھرنے کہا کہ جب تک اس ملک سے دہشت گردی اور کر پشن ختم نہیں ہوتی ملک میں کبھی ترقی اور خوشحالی نہیں آسکتی مگر موجودہ نااہل حکمرانوں کی موجودگی میں کر پشن کا خاتمہ ممکن نظر نہیں قوم عمران خان کو اس ملک کا وزیر اعظم بنائے گی تب ہی ملک کو بحرانوں سے نجات ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :