Live Updates

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل کوئٹہ پر حملے کی شدید مذمت

انتشار کی خواہشمند قوتیں عدم استحکام کا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہیں ٬ْ بیان

منگل 25 اکتوبر 2016 13:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل کوئٹہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتشار کی خواہشمند قوتیں عدم استحکام کا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے ایک بیان میں زیر تربیت جوانوں کی سلامتی اور حفاظت کیلئے فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کیخلاف جاری کارروائی کی کامیاب تکمیل اور جوانوں کی حفاظت کیلئے دعا کی۔عمران خان نے کہا کہ کسی شرپسند کوملک و ملت کے امن سے کھیلنے کی کوشش گوارا نہیں کی جائے گی٬ قوم اپنے جری اور بہادر جوانوں کی پشت پر کھڑی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات