اسلام آباد دھرنا تاریخی ہو گا ٬ْیہ دن انقلاب کا دن ہو گا ٬ْ شیخ رشید احمد

پی ٹی آئی دھرنے میں طاہر القادری کے آنے یا نہ آنے کا فیصلہ 27یا 28تاریخ تک ہو جائے گا ٬ْ سربراہ عوامی مسلم لیگ

منگل 25 اکتوبر 2016 13:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھرنا تاریخی ہو گا اور یہ دن انقلاب کا دن ہو گا ۔ایک انٹرویومیں شیخ رشید احمد نے کہاکہ پی ٹی آئی دھرنے میں طاہر القادری کے آنے یا نہ آنے کا فیصلہ 27یا 28تاریخ تک ہو جائے گا ٬ کل بھوشن یادیو کی گرفتاری پر حکومت کی خاموشی ملک دشمنی کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

طاہر القادری کو منانے کے حوالے سے سوال پر شیخ رشید نے کہاکہ انہوں نے طاہرالقادری کی منت سماجت کی اور یہی شیخوں کا کام ہے ۔بلاول کی ریلی کا اختتام بے معنی تھا بلاول کی ریلی اتنی جاندار نہیں تھی ٬ نو سال بعد شہداء کی یاد آئی ۔شیخ رشید نے کہا کہ بلوچستان مستقبل کا لینٹن گراڈ ہے ٬ْ اعتزا احسن سے کہا ہے کہ ہمارے جلسے میں آئو ٬ْ بڑے کام کے آدمی ہو ۔سمیع الحق بزرگ ہیں ٬سراج الحق ففٹی ففٹی کھیل رہے ہیں ۔