احسن اقبال کی کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت

آپریشن ضرب عضب کی کامیابی سے دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ٬ْوفاقی وزیر کا بیان

منگل 25 اکتوبر 2016 13:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کا عفریت جڑ سے اکھاڑنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی سے دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ وفاقی وزیر نے کوئٹہ حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔