امریکا کے امیر ترین صدرو‘بل کلنٹن‘ فرینکلن ڈی روزویلٹ‘ہربرٹ ہوور ‘لنڈن بی جانسن‘ جیمز میڈیسن‘اینڈریو جیکسن‘تھیوڈور روزویلٹ‘جارج واشنگٹن اور جان ایف کینیڈی کی کمائی کروڑڈالرتھی‘موجودہ صدرباراک اوباما کی کمائی 70 لاکھ ڈالر ہے۔امریکا سابق صدرو کی دولت کے بارے میں دلچسپ رپورٹ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 25 اکتوبر 2016 13:49

واشنگٹن(اٴْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25اکتوبر۔2016ء ) امریکا میں ہر 4 سال بعد صدارتی انتخابات ہوتے ہیں٬ جس کی مہم اکتوبر اور نومبر میں تیز ہو جاتی ہے اور جلد ہی نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا٬ جس کی دوڑ میں ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ ایک دوسرے کے مدمقابل کھڑے ہیں۔اس موقع پر جہاں امریکا کی آنے والی قسمت کا فیصلہ کیا جارہا ہے٬ وہیں ایک نظر امریکا کے ماضی میں بننے والی شخصیات پر ڈالیں٬ جو امریکا کے صدر منتخب ہوچکے ہیں۔

اس وقت امریکا میں صدارت براک اوباما نے سنبھالی ہوئی ہے٬ جو کہ امریکا کے 44ویں صدر ہیں٬ ان کی کمائی 70 لاکھ ڈالر ہے۔امریکا کے دس امیرترین صدور کی فہرست میں ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کے شوہر اور سابق صدبل کلنٹن بھی شامل ہیں جو امریکا کے 42ویں صدر تھے اور ان کی کل کمائی 5 کروڑ 5 لاکھ ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

وہ 19 اگست 1946 میں پیدا ہوئے٬ جنہوں نے 1993 سے 2001 تک صدارت سنبھالی۔

امریکا کے 32ویں صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ نے 1933 سے 1945 تک امریکا کی صدارت سنبھالی تھی۔ان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا جن کی کل کمائی 6 کروڑ ڈالر ہے۔ہربرٹ ہوور کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے تھا جو امریکا کے 31ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔ان کی کل کمائی 7 کروڑ 5 لاکھ ڈالر تھی٬ وہ 1929 سے 1933 تک امریکا کے صدر رہے۔لنڈن بی جانسن ریاست ٹیکساس کے ایک قصبے میں پیدا ہوئے تھے جو امریکا کے 36ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔

ان کی کل کمائی 9 کروڑ 8 لاکھ ڈالر تھی۔ انہوں نے 1963 سے 1969 تک امریکا کی صدارت سنبھالی۔ڈیموکریٹک‘ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے جیمز میڈیسن امریکا کے چوتھے صدر منتخب ہوئے تھے۔جنہوں نے 1809 سے 1817 تک صدارت کا کام کیا٬ ان کی کل کمائی 10 کروڑ ایک لاکھ ڈالر تھی۔امریکا کے ساتھویں صدر اینڈریو جیکسن کی کل کمائی 11 کروڑ 9 لاکھ تھی۔ان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا جنہوں نے 1829 سے 1837 تک صدارت کا کام کیا۔

تھیوڈور روزویلٹ امریکا کے 26ویں صدر تھے جنہوں نے 1901 سے 1909 تک امریکا کے صدر کی حیثیت سے کام کیا تھا۔ان کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے تھا جن کی کل کمائی 12 کروڑ 5 لاکھ ڈالر تھی۔ٹامسن جیفرسن امریکا کے تیسرے صدر تھے اعلان آزادی کو قلمبند کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ان کی کل کمائی 21 کروڑ 2 لاکھ ڈالر تھی٬ ان کا تعلق ڈیموکریٹک-ریپبلکن پارٹی سے تھا جو 1801 سے 1809 تک امریکا کے صدر منتخب رہے۔امریکا کے پہلے صدر جارج واشنگٹن نے منصب صدارت 1789 تا 1797 تک سنبھالے رکھا۔ان کی کل کمائی 52 کروڑ 5 لاکھ ڈالر تھی۔جان ایف کینیڈی ریاست ہائے متحدہ امریکا کے 35 ویں صدر تھے جن کی کل کمائی 1 ارب تھی۔ان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا جنہوں نے 1961 سے 1963 تک صدارت سنبھالی۔