Live Updates

نوازشریف پاکستان کیلئے سکیورٹی رسک بن گئے ہیں۔عمران خان

بلوچستان میں بھارتی مداخلت موجود ہے تووزیراعظم نام کیوں نہیں لیتے؟حملے کی پلاننگ افغانستان میں ہوئی تواس کا مطلب بھارت کاہاتھ ہے،بھارت پاکستان میں افراتفری پھیلاناچاہتا ہے،بھارت فوجی سطح پرایٹمی پاکستان کوختم نہیں کرسکتا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 اکتوبر 2016 13:34

نوازشریف پاکستان کیلئے سکیورٹی رسک بن گئے ہیں۔عمران خان

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اکتوبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستان کیلئے سکیورٹی رسک بن گئے ہیں،بلوچستان میں بھارتی مداخلت موجود ہے تو وزیراعظم نام کیوں نہیں لیتے؟بھارت پاکستان میں افراتفری پھیلانا چاہتا ہے،بھارت فوجی سطح پر ایٹمی پاکستان کو ختم نہیں کرسکتا۔انہوں آج یہاں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے الطاف حسین سے لنکس ثابت ہوگئے۔

وزیراعظم نے کیوں یو این او کے فورم پر بات کی گئی؟جبکہ مودی پاکستان پر الزام لگانے کاکوئی موقعہ نہیں چھوڑتے،ابھی تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔اگر وہ نہ ہوتا تو مودی پاکستان کو دہشتگرداسٹیٹ ڈکلیئر کروا دیتا۔بھارت کی نئی ڈاکٹرائن ہے کہ پاکستان میں امن نہ قائم ہو،پاکستان مستحکم نہ ہوسکے اور پاکستان میں کرپشن کبھی ختم نہ ہو۔

(جاری ہے)

لگتا ہے کوئٹہ حملہ بھارت کے پاکستان مخالف نظریے کا حصہ ہے۔

اگر حملے کی پلاننگ افغانستان میں ہورہی ہے اس کا مطلب بھارت کا ہاتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف نے سچ کہا کہ کرپشن اور دہشتگردی کا گٹھ جوڑ ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ذریعے دہشتگردوں کی مالی معاونت ہورہی ہے۔نوازشریف حکومت کا کام صرف پاناما لیکس میں کرپشن سے بچانا ہے۔پاناما لیکس میں نوازشریف پر الزامات نہیں بلکہ ثبوت ہیں۔عمران خان نے کہا کہ جو بھی سکیورٹی لیکس ہوئی ہیں ان لوگوں کے تاحال نام سامنے کیوں نہیں آئے۔

انہوں نے کہاکہ سکیورٹی لیکس کرنے والوں کے نام سامنے آنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ جب بھی احتجاج کرتے ہیں حالات خراب ہوجاتے ہیں۔لیکن اسلام آباد دھرنا کسی بھی صورت ملتوی نہیں کای جائے گا۔طاہرالقادری کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دی ان کے 14لوگ مارے گئے تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات