صومالی قزاقوں نے 9چینی ملاح رہا کر دیئے

یہ ملاح 2012ء میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے اغوا کئے گئے تھے

منگل 25 اکتوبر 2016 13:48

نیروبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) صومالی قزاقوں نی10 میں سے 9 چینی ملاحوں کو رہا کر دیا ہے ٬ یہ چینی ملاح نیروبی کے دارالحکومت ٹین یان سے سرکاری عملے کے ساتھ بیجنگ پہنچ گئے ہیں جبکہ ایک چینی کو نیروبی میں طبی امداد دی جارہی ہے ٬29افراد ایک اومانی جہاز پر مچھلیاں پکڑ رہے تھے کہ اسے صومالی بحری قزاقوں نے مارچ 2012ء میں اغوا کر لیا تھا ٬اس میں چین فلپائن کمبوڈیا ٬ انڈونیشیا اور ویتنام کے ملاح شامل تھے ٬ بعد ازاں اقوام متحدہ نے ان کی رہائی کیلئے کوششیں شروع کیں جن کی کامیابی کے ساتھ انہیں رہا کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :