چینی کمپنیوں اور نائیجریا میں معاہدہ طے پا گیا

چینی کمپنیاں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے سرمایہ کاری کرینگی

منگل 25 اکتوبر 2016 13:48

ا بوجا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) چینی کمپنیوں کے ایک گروپ نے نائیجریاکے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں جن کا مقصد نائیجریا میں جدید ٹیکنالوجی اور گھروں میں ٹیلی ویژن کی سہولتیں فراہم کرنا ہے ٬ یادداشت پر چینی کنسورشیم شان ڈانگ براڈ کاسٹنگ گروپ لمٹیڈ اور دیگر نے نائیجریا کے نائب صدر یمنی او سن بیجو کیساتھ نائیجریا کے دارالحکومت ابوجا میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

معاہدے کے مطابق آئندہ دوبرسوں کے دوران چینی کمپنیاں مختلف شعبوں میں رقم لگائیں گی ٬ نائیجریاکے صدر نے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے نائیجریاکی اقتصادی حالت بہتر ہو گی اور نوجوانوں کیلئے روز گار کی زیادہ گنجائش پیدا ہو گی ٬ نائیجریا کی حکومت ایک کمیٹی قائم کرے گی جو چینی اور نائیجرین شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کر کے معاہدے پر عملدرآمد کی تفصیلات طے کریگی ۔

متعلقہ عنوان :