پاک فوج٬فرنٹیئر کور کیکیو آر ایف ونگ آئی ایف ٬اے ٹی ایف اور لائٹ کمانڈو بٹالین نے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا٬ انہیں ہلاک کیا٬ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کو چار گھنٹے میں مکمل کیا گیا٬ تین دہشتگردوں میں سے دو نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ ایک کو جوانوں نے نشانہ بنایا٬ رات میں اتنی جلدی آپریشن مکمل کرنا ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے٬ اس قسم کے واقعات دہشتگردی کے خلاف ہمارے ارادوں کو کمزور نہیں کر سکتے

وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کی پولیس ٹریننگ سینٹر سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو

منگل 25 اکتوبر 2016 13:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج٬فرنٹیئر کور کا کیو آر ایف ونگ آئی ایف سی اس کے بعد اے ٹی ایف اور لائٹ کمانڈو بٹالین نے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا اور انہیں ہلاک کردیا۔پولیس ٹریننگ سینٹر سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین دہشتگردوں نے پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ کیا تھا انہوں نے پہلے واچ ٹاور پر موجود سنتری کو نشانہ بنایا جس نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اس کے شہید ہونے کے بعد وہ ہاسٹل میں داخل ہوئے ہیں جہاں پر تین کمپاونڈ ہیں جس میں داخل ہونے کا ایک ہی راستہ ہے۔

سب سے پہلے فرنٹیئر کور کا کیو آر ایف ونگ آئی ایف سی اس کے بعد اے ٹی ایف اور لائٹ کمانڈو بٹالین پہنچیں ان سب نے مل کر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا اور اس تمام آپریشن کو چار گھنٹے میں مکمل کر دیا۔

(جاری ہے)

تین دہشتگردوں میں سے دو نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ ایک کو ہمارے جوانوں نے نشانہ بنایا۔ سرفراز بگٹی نے سیکیورٹی فورسز کی بھی تعریف کی ان کا کہنا تھا کہ رات میں اتنی جلدی آپریشن مکمل کرنا ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وزیر داخلہ بلوچستان نے شہدا کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی بھی کیا انہوں نے کہا کہ اس قسم کے واقعات دہشتگردی کے خلاف ہمارے ارادوں کو کمزور نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :