پولیس ٹریننگ سینٹر حملہ٬ حکومت بلوچستان کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

منگل 25 اکتوبر 2016 13:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) حکومت بلوچستان نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے خلاف 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سریا ب میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملوں کے نتیجے میں 60 اہلکار شہید اور5 جوانوں سمیت 120زخمی ہوئے۔ آئی جی ایف سی کے مطابق ادہشت گردوں کا تعلق لشکر جھنگوی العالمی سے تھا جو افغانستان سے ہدایات لے رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :