کوئٹہ میں دہشتگردی کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی ٬لاہور ٬کراچی سمیت تمام بڑے شہروں میں سیکورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے تمام شہروں کے خارجی اور داخلی راستوں پر اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے

منگل 25 اکتوبر 2016 13:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دہشتگردی کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی ٬لاہور ٬کراچی سمیت تمام بڑے شہروں میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔اطلاعات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے تمام شہروں میں کوئٹہ میں دہشتگردی کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

جڑواں شہروں میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں٬ریلوے اسٹیشنز اور ائیرپورٹس پرسکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ٬ْ شہروں کے خارجی اور داخلی راستوں پر اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ٬شہروں کی آنے اور جانے والی گاڑیوں اور مشکوک افراد کی تلاشی لی جاتی رہی۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے صوبے بھر کے حساس اور سرکاری مقامات کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ہائی الرٹ کے باعث تمام ایس ایچ اوز اپنے تھانوں میں موجود رہیں۔انھوں نے کراچی کے داخلی راستوں اور ناکوں سمیت سندھ بھر میں موجود پولیس ٹریننگ کالجز اور پولیس اسکولوں کی سکیورٹی سخت کی ہدایات جاری کی ہیں۔ڈی آئی جی لاہور حیدر اشرف نے شہر کی سکیورٹی کی خصوصی ہدایات کرتے ہوئے پولیس لائن٬ قربان پولیس لائن٬ ریلوے اسٹیشن ٬ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی پولیس تعینات کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

متعلقہ عنوان :