پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات شاہنواز رانجھا کی کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت

بزدلانہ کاروائیوں سے ہماری افواج٬قانون نافذ کرنے والے اداروں اور لوگوں کو ڈرایا نہیں جاسکتا ٬ْ بیان

منگل 25 اکتوبر 2016 13:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ان بزدلانہ کاروائیوں سے ہماری افواج٬قانون نافذ کرنے والے اداروں اور لوگوں کو ڈرایا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد ملک دشمن ہی نہیں بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں۔ان کاروائیوں کے باوجود بھی قوم کے حوصلے بلند ہیں۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :