وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا نواب ثناء اللہ زہری کو ٹیلیفون ٬ْ دھماکے کی مذمت ٬ْ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

دہشتگرد بزدلانہ حملوں سے قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے٬ ہمیں دہشگردوں کے خلاف مل کر کارروائی کرنا ہوگی ٬ْگفتگو

منگل 25 اکتوبر 2016 13:46

کوئٹہ/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کو ٹیلی فون کرکے پولیس ٹریننگ سنٹر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق منگل کو وزیر اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے وزیر اعلی بلوچستان سے ٹیلی فون کرکے کوئٹہ میں سریاب روڈ پر واقع پولیس سنٹر پر حملے کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ اور ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ دہشتگرد بزدلانہ حملوں سے قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے٬ ہمیں دہشگردوں کے خلاف مل کر کارروائی کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :