لوگوں کے دلو ں میں محبت رسول کو اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے٬ مولانا شمس الحق چشتی

منگل 25 اکتوبر 2016 13:42

خانیوال۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)ملک میں امن پیدا کرنے کیلئے لوگوں کے دلو ںمیں محبت رسول کو اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار مولانا شمس الحق چشتی نے محمد علی ظہوری نعت کونسل پاکستان کے زیر اہتمام پارک کینا ل کالونی خانیوال میں منعقدہ محفل نعت کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محافل نعت کے انعقاد سے معاشرے میں پید ا ہونے والی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے او رنئی نسل میں نعت خوانی کا شعور بیدار کرنے کے لیے محمد علی ظہوری نعت کونسل پاکستان جو اقدامات کررہی ہے وہ قابل ستائش ہیں ۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں سید خالد حسین شاہ بخاری ٬ سید خالد حسین شاہ بخاری‘نشا ط احمد شاہ ساقی رضوی‘ڈاکٹر سید زاہد حسین ‘محمد حسن شاہ سعیدی‘قاری غلام فرید لنگاہ‘محمد آصف جاوید مجددی‘چیئرمین یونین کونسل 113تیمور خان ڈاہا‘شیخ ذوالفقا رعلی رضوی‘ملک خورشید بدرلنگاہ ‘ڈاکٹر محمد حسنین شاہ ‘پیر محمد علیم نقشبندی سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔