کھجورکا روزانہ باقاعدہ استعمال صحت کے بہت سے مسائل سے چھٹکارا دلاتا ہے٬ماہرین

منگل 25 اکتوبر 2016 13:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) امریکی ماہرین کاکہناہے کہ کھجور دل٬ جگر٬ دماغ کو تقویت دینے کے ساتھ جسم کے مدافعتی نظام کو فعال کرتی ہے ۔ امریکن نیوٹریشن کلینیکل آف جنرل کی جانب سے جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کھجورکو روزانہ باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے صحت کے بہت سے مسائل سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو قبض٬تیزابیت٬معدے یا انتڑیوں کی تکلیف ہے تو آپ کو کھجور ضرور کھانی چاہیے۔

(جاری ہے)

اس میں موجود فائبر ہمارے معدے کے لئے بہت ہی زیادہ فائدہ مند ہے۔کھجور میں پائے جانے والامیگنیشیم جسم کی سوجن پر قابو پانے میں مدد دینے کے ساتھ جسمانی دردکو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ میگنیشیم سے فشار خون کنٹرول میں رہتا ہے اور بلڈ پریشر کے مسائل پیدا نہیں ہوتے۔

ا کھجور میں پایا جانے والے پوٹاشیم کی بدولت دل مضبوط ہوتا ہے اور دل کے دورے کے امکانات معدوم ہونے لگتے ہیں جبکہ اس میں پایاجانے والی وٹامنB-6کی بدولت ہماری اعصابی اور دماغی نظام بہترطریقے سے کام کرتا ہے اورانسان زیادہ بہتر طریقے سے روزمرہ کے کام کرپاتا ہے اور انسانے جسم کا مدافعتی نظام بھی بہتر ہو جاتا ہے۔