کراچی٬ احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو طبی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق دائر درخواست پرطبی اداروں کی جانب سے جواب نہ آنے پر سماعت 29نومبر تک ملتوی کردی

منگل 25 اکتوبر 2016 13:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو طبی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق دائر درخواست پرطبی اداروں کی جانب سے جواب نہ آنے پر سماعت 29نومبر تک ملتوی کردی ہے۔منگل کواحتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کو طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت میں طبی اداروں کی جانب سے ہائیڈرو تھراپی اور سرجری سے متعلق رپورٹ پیش نہ کی جا سکی۔

(جاری ہے)

نیب کہ جانب سے پیش کردہ فہرست میں سے کسی اسپتال نے جواب داخل نہیں کرایا۔جے پی ایم سی کے میڈیکل بورڈ نے بھی تاحال رپورٹ عدالت میں جمع نہیں کرائی۔عدالت نے پی این ایس شفا اور دیگر اسپتالوں سے 29 اکتوبر تک ہائیڈرو تھراپی سہولیات سے متعلق رپورٹس طلب کرلیں٬بعدازاں عدالت نے سماعت ملتوی کردی ہے۔ ڈاکٹر عاصم کے وکلاء کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کی کمر کے آپریشن اور ہائیڈرو تھراپی سے متعلق درخواست دائر کر رکھی ہے۔آئندہ سماعت پر میڈیکل بورڈ کی جانب سے بھی رپورٹ پیش کی جائیگی ۔ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف نیب نی462 ارب روپے کرپشن کرنے کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے

متعلقہ عنوان :