سندھ ہائی کورٹ کاڈاکٹر عافیہ کو پاکستان لانے سے متعلق دائردرخواست پردرخواست گزار کے وکیل کو 15 نومبر تک جواب الجواب داخل کرانے کا حکم

منگل 25 اکتوبر 2016 13:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ کو پاکستان لانے سے متعلق دائردرخواست پردرخواست گزار کے وکیل کو 15 نومبر تک جواب الجواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔منگل کوسندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان لانے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ امریکہ نے پاکستانی حکومت کے خط کا جواب دینے سے انکار کردیا ہے عدالت میں ڈاکٹر عافیہ کے وکیل الیاس خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ2004 میں ڈاکٹر عافیہ کو پاکستان سے افغانستان منتقل کیا گیا٬ بین الاقوامی قوانین کے تحت بھی ڈاکٹر عافیہ کو 86 سال کی سزا بھی نہیں دی جا سکتی۔ حکومت ڈاکٹر عافیہ کو واپس لانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کر رہی ہے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو جعلی مقابلے میں زخمی کرکے امریکہ منتقل کر دیاگیا تھا۔ عدالت نے وکیل صفائی سے 15 نومبر تک جواب الجواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :