انسداددہشت گردی عدالت میں نائن زیرو میں دہشت گردو کو پناہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت 19نومبرتک ملتوی

عدالت کامفرور ملزمان کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار٬کیس کے ایک مفرور ملزم شہزاد ملا کو ایک 2 روز میں گرفتار کر لوں گا٬ تفتیشی افسر آپ کو کیسے پتا کہ شہزاد ملا گرفتار ہو جائے گا ہم نے ضمانت قبل از گرفتاری کا تو سنا تھا مگر یہ نیا معاملہ ہے٬ عدالت کا تفتیشی افسر سے استفسار

منگل 25 اکتوبر 2016 13:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عامر خان کیخلاف نائن زیرو میں دہشت گردو کو پناہ دینے سے متعلق کیس میں شریک ملزم منہاج قاضی کا ضمنی چالان پیش نہ کرنے اور وکیل کی عدم حاضری کے باعث سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔منگل کوانسداد دہشت گردی کی عدالت میں دہشت گردوں کو پناہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں عامر خان اور مقدمے میں نامزد ملزم منہاج قاصی اپیش ہوئے ٬تاہم ملزم منہاج قاصی کے خلاف ضمنی چالان عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا عدالت نے مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا٬ جس پر تفتیشی افسرنے کہا کہ کیس کے ایک مفرور ملزم شہزاد ملا کو ایک 2 روز میں گرفتار کر لوں گا۔ فاضل عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ آپ کو کیسے پتا کہ شہزاد ملا گرفتار ہو جائے گا ہم نے ضمانت قبل از گرفتاری کا تو سنا تھا مگر یہ نیا معاملہ ہے۔

(جاری ہے)

بعدازاں عدالت انے ملزم منہاج قاصی کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث سماعت 19 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے مفرور ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔واضح رہے اس کیس میں 4 ملزمان رئیس مما٬ شہزاد ملا٬ نعیم ملا اور عمران نیازی شامل ہیں جبکہ منہاج قاصی گرفتار ہیں۔ عامر خان کو گزشتہ سال 11 مارچ کو متحدہ کے مرکز نائن زیرو سے رینجرز نے چھاپے کے دوران گرفتار کیا تھا جب کہ عامر خان اس مقدمے میں ضمانت پر رہاہیں۔

متعلقہ عنوان :