پولیس ٹریننگ سکول کے شہداء کی نمازہ جنازہ اداکردی گئی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی نمازہ جنازہ میں شرکت،شہداء اورزخمیوں کے لواحقین سے اظہارتعزیت،جوانوں کی کوشش سےمزید جانیں ضائع ہونےسےبچ گیئں۔۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 اکتوبر 2016 13:19

پولیس ٹریننگ سکول کے شہداء کی نمازہ جنازہ اداکردی گئی

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اکتوبر2016ء) :پولیس ٹریننگ سکول کے شہداء کی نمازہ جنازہ اداکردی گئی،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی نمازہ جنازہ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سانحہ کوئٹہ کے شہداء اور زخمیوں کے لواحقین سے اظہارتعزیت کیلئے کوئٹہ کا دورہ کیا ۔آرمی چیف نے وہاں پرآپریشن میں حصہ لینےوالےپولیس افسران،آرمی اورایف سی اہلکاروں سے ملاقات بھی کی۔آرمی چیف نے جوانوں کے حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کی کوشش سےمزید جانیں ضائع ہونےسےبچ گیئں۔