تالاش بائی پاس کے زمینوں کے مالکان کا مسئلہ جلد حل کریںگے‘ڈی سی عرفان اللہ

منگل 25 اکتوبر 2016 13:39

تیمرگرہ۔25اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)ڈی سی دیر لوئر عرفان اللہ وزیر نے ہدایت کی ہے کہ تالاش بائی پاس روڈ میں آنے والی زمین کے مالکان کو زمین کی رقم ادا کرکے مسئلہ کو جلد از جلد حل کریںگے‘تاکہ بائی پاس روڈ جلد از جلد مکمل ہوسکے‘ یاد رہے کہ تالاش بائی پاس روڈ نو کلومیٹرکے فاصلے پر مشتمل ہے‘جو کاٹکلہ سے شروع ہو کر بانڈہ گئی تک جایگا‘جس پر کام جاری ہے‘اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ کے علاوہ متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔.