جنوبی ایشیا کی خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں آگے آرہی ہیں٬سائوتھ ایشین ویمن ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کسی اعزاز سے کم نہیں٬ حمیدہ وحیدالدین

منگل 25 اکتوبر 2016 13:39

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر ترقی خواتین حمیدہ وحیدالدین جنوبی ایشیا کی خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں آگے آرہی ہیں بالخصوص منتخب ایوانوں میں خواتین کی نمائندگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ترقی خواتین حمیدہ وحیدالدین نے نیپال کے دارلحکومت کھٹمنڈو میں سائوتھ ایشین ویمن ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر نے دورے کے دوران نیپال کی صدر بدھیا دیوی بھنڈاری اور جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک سے آنے والے خواتین کے وفود سے بھی ملاقات کی اوران سے پاکستان کے حالات حاضرہ اور دیگر پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔نیپا ل کے دورے سے وا پسی کے بعد انہوں نے بتایا کہ نیپال میں خواتین کی قانون ساز اداروں میں نمائندگی مردوں کے برابر ہے اور نیپال کے آئین میں ملک کے صدر٬ وزیر اعظم٬ سپیکر یا ڈپٹی سپیکر دونوں میں سے ایک کا خاتون ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ نیپالی خواتین آزادانہ طور پر عام نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں اور ان میں سے بعض خواتین کا کوئی سیاسی پس منظر نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے باہمی تعاون میں اضافہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس اہم فورم پر پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔

متعلقہ عنوان :