دفاتر میںخواتین کو اعتماد اور ورک پلیس پر ہر قسم کے تحفظ کیلئے ہراسمنٹ بل کے انتہائی مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں ٬ترجمان محکمہ ترقی خواتین پنجاب

منگل 25 اکتوبر 2016 13:39

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) محکمہ ترقی خواتین پنجاب کی ترجمان نے کہا ہے کہ دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کو اعتماد اور ورکنگ پلیس پر ہر قسم کے جسمانی و ذہنی تحفظ کے لئے ہراسمنٹ بل کے انتہائی مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ با ت محکمہ ترقی خواتین پنجاب کی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتاکہی٬ انہوں نے بتا یا کہ حکو مت نے خوا تین کے تحفظ اور معا شی تر قی کے لیے وویمن پیکج کے تحت عملی اقداما ت کئے ہیں جس میں سب سے اہم خوا تین کی ہر ا سمنٹ کے متعلق شکا یا ت کے ازالے کے لیے خا تو ن صو با ئی محتسب کا تقرر ہے٬ خاتون صوبائی محتسب کے ادارہ کے قیام نے گھریلو اورملا زمت پیشہ خواتین میں خود اعتمادی ٬جرات اورحوصلہ پیدا کیا ہے٬ انہوں نے بتا یاکہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں شکایات درست ہونے پرفوری کارروائی کو یقینی بنایا گیا ہے٬ اب دفاتر میں مرد اہلکاروں کی جانب سے اپنی ساتھی خواتین کو مکمل عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جس سے خواتین کے کا م کر نے کی صلا حیت میں ا ضا فہ ہوا ہے ٬انہوں نے بتا یا کہ حکومت خواتین کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں بھر پور نمائندگی فراہم کر رہی ہے اور اس حوالے سے سر کا ری ملا زمتوں میںعمر میں اضا فی رعایت کے سا تھ 15 فیصد کو ٹہ مختص کیا گیا ہے٬ جبکہ سلیکشن بورڈ اور کمیٹیوں میں خواتین کی 33 فیصد نما ئند گی بھی لا زمی ہے ان تما م اقداما ت کا مقصدیہ ہے کہ خواتین خود کو معاشرے کا مفید اور ذمہ دارشہری ثابت کرنے میںکسی سے پیچھے نہ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :