زرعی ماہرین کی گھیاکدو کی تیسری فصل نومبر میں کا شت کرنے کی ہدایت

منگل 25 اکتوبر 2016 13:39

سلانوالی۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ گھیاکدو کی تیسری فصل اکتوبر کے آخر یا نومبر کے شروع میںکا شت کریں ۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ کدو کی اچھی پیداوارحاصل کرنے کیلئے اچھی روئیدگی والا 2سے اڑھائی کلوگرام بیج فی ایکڑ کافی ہوتا ہے۔ تھوراورسیم زدہ زمینوںمیںہرگزکاشت نہ کریں۔ اگردیگرفصلوں کے ساتھ گھیاکدو کی فصل کی کا شت کوبھی یقینی بنایاجا ئے تو کسانوں کی آمدنی میںخاطرخواہ اضافہ ہوسکتا ہے ۔