انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سرکاری اہلکاروں کے اغواء اور دہشت گرد ی کے مقدمات میں گرفتار دو ملزمو ں کا 3نومبر تک جسمانی ریمانڈ

منگل 25 اکتوبر 2016 13:39

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال شبیر حسین اعوان نے سرکاری اہلکاروںکے اغواء اور دہشت گردی کے دو مقدمات میں گرفتار صدر اوکاڑہ کے اللہ دتہ عامر اور محمد اشرف کمبوہ کا جسمانی ریمانڈ دیکر 3نومبر تک تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی کے سپرد کر دیا ہے ان ملزموں کے خلاف 16اپریل اور17اپریل کو پولیس مقابلہ سرکاری اہلکاروں کے اغواء ٬ امن عامہ کا مسئلہ پیدا کرنے کے الزام میں زیر دفعہ 149-148-291-290-186-365-353-324ت پ 16ایم پی او اور 7 انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت دو مقدمات 16اور17اپریل کو پولیس اوکاڑہ نے درج کیے تھے اور دونوں ملزم مفرور تھے دونوں کو پولیس نے گرفتار کر کے دہشت گردی کورٹ میں پیش کیا تو عدالت نے ملزموں کو جسمانی ریمانڈ پر تفیتش کے لیے سی ٹی ڈی کے سپرد کر دیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء عدالت نے تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ کے فائرنگ اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں ایک ملزمہ مسماة رباب اور زوہیب الرحمن دونوں ملزموں کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری کی توثیق کر دی ہے ۔ملزموں کے خلاف ایک مقدمہ 18اگست2016کو درج کیا گیا اور اس مقدمہ کا وقوعہ 15دسمبر 2015کو ہوا تھا ۔

متعلقہ عنوان :