آٹھویںجماعت کے طالب علم کو مقدمہ قتل میں عمر قید سخت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

منگل 25 اکتوبر 2016 13:39

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال مسز افشا ں اعجا ز صوفی نے آٹھویں جماعت کے طالب علم محمد عدنان کو ہمایوں بابر قتل کیس میں عمر قید سخت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جرمانہ کی رقم مقتول کے ورثاء کو ملے گی ۔

(جاری ہے)

اثتغاثہ کے مطابق 15اپریل 2012کو چک 5-77آر میں کمسن بچے آپس میں لڑ پڑے اور ملزم محمد عدنان گھر سے پستول اٹھا لایا اور ایک طالب علم ہمایوں بابر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا پولیس نور شاہ نے مقدمہ درج کر کے ملزم کوگرفتار کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :