قادرآباد کول پاور پراجیکٹ ساہیوال میں 19لاکھ 87 ہزار روپے کی ڈکیتی ٬ پولیس سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار گرفتار ٬ ڈکیتی کا مقدمہ درج

عدالت نے الیکٹریکل جمپرز چوری کیس کے گرفتار چار ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں دو یوم کی توسیع کر دی

منگل 25 اکتوبر 2016 13:39

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) قادر آباد کول فائر پاور پراجیکٹ ساہیوال میں ڈکیتی پولیس نور شاہ نے کول پاور پراجیکٹ ساہیوال سیکورٹی پولیس یونٹ ایس پی یو کے پولیس سب انسپکٹر سلطان محمود جوئیہ ٬ چار پولیس کانسٹیبلوں راشد ٬ حیدر ٬ بلال اور ڈرائیور سرکاری گاڑی کانسٹیبل بابر سہیل اور پانچ نامعلوم ان کے ساتھیوں کے خلاف درج کر لیا ہے ۔

پولیس سب انسپکٹر سمیت تین پولیس اہلکار گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق قادر آباد کول فائر پاور پراجیکٹ ساہیوال کے گودام میں یکم ستمبر کی رات کو چوکیدار اور دیگر دو افراد کو اسلحہ کے زور پر یر غمال بنا کر 19لاکھ 87ہزار 462روپے کا سامان لوٹ لیا اور سرکاری گاڑی میں لے گئے تھے ۔ چینی کمپنی کے منیجر کی رپور ٹ پر پولیس نور شاہ نے اب دوسرا مقدمہ زیر دفعہ 458اور380ت پ درج کر لیا ہے اور اس مقدمہ میں پولیس سب انسپکٹر سلطان محمود جوئیہ اور دو کانسٹیبلوں بلال اور بابر سہیل کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزم حیدر اور ملزم راشد عدالت سے حفاظتی ضمانت پر ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ رخسانہ امین نے قادر آباد کول پاور پراجیکٹ الیکٹریکل جمپرز چوری مالیت 8لاکھ روپے کے یکم اکتوبر کو درج کیے گئے مقدمہ میں گرفتار چار ملزموں دو پولیس کانسٹیبلوں بلال٬ بابر سہیل ٬ ذوالفقار کباڑیہ اور چوکیدار عبدالحمید کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دو یوم کی توسیع کر دی ہے اور پولیس نور شاہ کو ہدایت کی ہے کہ گرفتار ملزموں کا عدالت میں چالان پیش کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :