کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج پر حملہ میں بھارت سرکار اور اس کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں‘حافظ سعید

پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتیں کر کے کشمیر میں جاری ظلم و بربریت سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی سازشیں کی جارہی ہیں

منگل 25 اکتوبر 2016 13:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج پر حملہ میں بھارت سرکار اور اس کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتیں کر کے کشمیر میں جاری ظلم و بربریت سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔نریندر مودی اور اس کے وزراء بلوچستان میں مداخلت کا اعتراف کر چکے۔

حالیہ حملہ کی تحقیقات کے دوران بھی بھارتی ایجنسیوں کو ملوث قرار دیا جارہا ہے۔ حکومت پاکستان انڈیا کی دہشت گردی کو دنیا پر بے نقاب کرنے میں کسی قسم کی مصلحت پسندی سے کام نہ لے۔اپنے بیان میں شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ افغانستا ن میں قائم بھارتی قونصل خانے دہشت گردی کے اڈے بن چکے ہیں جہاں سے دہشت گردوں کو تربیت دیکر بلوچستان٬ خیبر پی کے او رملک کے دیگر حصوں میں داخل کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

کلبھوشن جیسے ایجنٹوں کی گرفتاری سے ساری صورتحال واضح ہو چکی ہے۔ بی جے پی سرکار کی بلوچستان میںتخریب کاری کی سرگرمیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ بھارتی دہشت گردی کی روک تھام کیلئے اسے منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ بھارتی دہشت گردی کا شکار شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔انڈیا کو اپنے جرائم کا حساب دینا پڑے گا۔