پشاور ٬ْ بم دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ٬ْ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا اہلکار زخمی

دو دیسی ساختہ بم پولیو ٹیم کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیے گئے تھے ٬ْ پولیس حکام

منگل 25 اکتوبر 2016 13:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) صوبہ خیبر پختوانخو اکے دارالحکومت پشاور کے علاقے دادو زئی میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور بم ڈسپوزل اسکواڈ(بی ڈی ایس) کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پولیس کے مطابق دو دیسی ساختہ بم پولیو ٹیم کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیے گئے تھے۔پولیس کے مطابق پہلے دھماکے کے بعد علاقے کے سرچ آپریشن کے دوران ملنے والے دوسرے دھماکا خیز مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ ناکارہ بنانے کی کوشش کررہا تھا کہ اچانک وہ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک بی ڈی ایس اہلکار زخمی ہوگیا۔