Live Updates

عمران خان اپنے ذاتی مفادات کے لیے قومی اداروں میں تصادم چاہتے ہیں ٬ْمصدق ملک

پی ٹی آئی کو منہ کی کھانی پڑیگی ٬ْ ماضی کے دھرنے کی طرح اس بار بھی مایوسی اور شکست کا سامنا کرنا پڑیگا ٬ْترجمان وزیر اعظم

منگل 25 اکتوبر 2016 13:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے ذاتی مفادات کے لیے قومی اداروں میں تصادم چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو منہ کی کھانی پڑے گی اور اسے ماضی کے دھرنے کی طرح اس بار بھی مایوسی اور شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور حکومت عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائے گی٬ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج پی ٹی آئی کا آئینی و جمہوری حق ہے لیکن عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے٬ پی ٹی آئی پرامن احتجاج کرے گی تو بسم اللہ لیکن اگر قانون کو ہاتھ میں لے گی تو پھر قانون بھی حرکت میں آئے گا٬ ترجمان وزیراعظم نے کہاکہ عمران خان وہی باتیں کر رہے ہیں جو طا لبان کرتے تھے وہ لوگ بھی عدلیہ سمیت دیگر اداروں کو نہیں مانتے تھے اور سکولوں کے بھی خلاف تھے٬ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پانامہ کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے جس پر تاریخیں ملنا بھی شروع ہو چکی ہیں اس لیے اب تو کسی احتجاج کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا٬ مصدق ملک نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ پرامن احتجاج کرے لیکن اگر انہوں نے قانون ہاتھ میں لینے یا لاک ڈائون کی کوشش کی تو پھر حکومت بھی اپنا قانونی حق استعمال کرے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :