پر امن احتجاج کی اجازت ہے ٬ْ ٬ْلاک ڈائون کرنے کی کوشش کی گئی تو قانون ضرور حرکت میں آئے گا ٬ْ طلال چوہدری

پاکستان اور اس کے اداروں کے وقار کا تحفظ کریں گے ٬ْ کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو گی ٬ْ لیگی رہنما کا انٹرویو

منگل 25 اکتوبر 2016 13:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے تحریک انصاف نے پرامن احتجاج کرنا ہے تو کوئی حرج نہیں ٬ْلاک ڈائون کرنے کی کوشش کی گئی تو قانون ضرور حرکت میں آئے گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کا پی ٹی آئی کی حمایت میںآنا کوئی بڑی بات نہیں٬ طاہرالقادری کے اعلان سے ان لوگوں کا سارا پلان بے نقاب ہو گیا ہے تاہم ایک بات یاد رہے کہ اب ان سے 2014ء والا سلوک نہیں کیا جائے گا اور کوئی بھی غیر قانونی کام ہرگز نہیں ہونے دیں گے٬ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ عمران خان ہی ہیں جو فوج کی مداخلت کا تاثر دیتے ہیں ہم نے تو فوج کی مداخلت کا کبھی تاثر نہیں دیا٬ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2014ء کے دھرنے کے دوران وزیراعظم ہائوس کا گیٹ اکھاڑنے جو گئے تھے وہی حکومت کے خلاف سازشیں کرتے ہیں٬انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستان مسلم لیگ ن کے منتخب لوگ ہیں جو وزیراعظم ہائوس میں میٹنگ کے دوران ملتے ہیں اور میڈیا سے متعلق اپنا لائحہ عمل مرتب کرتے ہیں٬وزیراعظم محمد نواز شریف بھی اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے پاکستان اور اس کے اداروں کے وقار کا تحفظ کریں گے اور کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :