صدر مملکت ممنون حسین ٬ْ وزیر اعظم نواز شریف کی کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی شدید مذمت

قیمتی جانیں بچانے کیلئے تمام تر کاوشیں بروکار لائی جائیں ٬ْ دہشتگردوں کا جلد سراغ لگایا جائے ٬ْ مذمتی بیان

منگل 25 اکتوبر 2016 13:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین ٬ْ وزیر اعظم نواز شریف نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ قیمتی جانیں بچانے کیلئے تمام تر کاوشیں بروکار لائی جائیں ٬ْ دہشتگردوں کا جلد سراغ لگایا جائے ۔مذمتی بیان میں صدر نے سینٹر میں زیر تربیت کیڈٹس کے تحفظ و سلامتی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ قیمتی جانیں بچانے کے لئے تمام تر کاوشیں بروکار لائی جائیں اوردہشت گردوں کا جلد از جلد سراغ لگایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کو ہرممکنہ بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکام کو ہدایت کی ہے کہ مرتکب عناصر کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے صوبائی حکومت اور وزارت داخلہ سے کہا کہ انہیں واقعہ کی تازہ ترین صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔