بھارت ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے ٬ْمراسلہ

بھارتی فوج مقامی آبادی پر فائرنگ کررہی ہے۔ جو کسی بھی طور پر قابل برداشت نہیں ٬ْمتن

منگل 25 اکتوبر 2016 13:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور 2 شہریوں کے جاں بحق ہونے پر شدید احتجاج کیا ہے ذرائع کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو ڈی جی ساؤتھ ایشیا نے دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا۔

(جاری ہے)

مراسلہ میں میں کہا گیا کہ بھارت ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے٬ بھارتی فوج مقامی آبادی پر فائرنگ کررہی ہے۔

جو کسی بھی طور پر قابل برداشت نہیں۔مراسلہ میں واضح کیا گیا کہ اگر بھارت نے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھے تو پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا جائے گا ۔یاد رہے کہ گذشتہ روز سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک سالہ بچی سمیت دو پاکستانی شہری شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :