ابوظہبی ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز نے کھانے کے وقفے پر 7وکٹیں کھو کر272 رنز بنالیے

منگل 25 اکتوبر 2016 13:05

ابوظہبی ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز نے کھانے کے وقفے پر 7وکٹیں کھو کر272 رنز بنالیے

ابو ظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اکتوبر۔2016ء ) ابوظہبی ٹیسٹ کے آخری روز کھانے کے وقفے پر ویسٹ انڈیز نے 7وکٹیں کھو کر 272رنز بنا لیے ہیں ۔ ابو ظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 5 وکٹیں درکار ہیں جب کہ ویسٹ انڈیز کو مزید 225 رنز درکار ہیں، میچ کے پانچویں اور آخری روز کھیل شروع ہوا تو کارلوس بریتھ وڈ 67 رنز پر آؤٹ ہوگئے ،انہیں محمد نواز نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

ان کے بعد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی روسٹن چیس تھے جنہیں یاسر شاہ نے 20 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کیا۔اس سے قبل میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 227 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی اور ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ جیتے کے لیے 456 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کالی آندھی نے کھیل کے چوتھے روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنالیے ۔ روسٹن چیز 17 اور بلیک وڈ 41 رنز پر وکٹ پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 2، راحت اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں گرین کیپس نے کالی آندھی کو 56 رنز سے شکست دی تھی۔