آئندہ آنے والے وقتوں میں نت نئے موضوعات پر ڈرامہ سیریل بنیں گی ‘ عدنان صدیقی

منگل 25 اکتوبر 2016 13:36

آئندہ آنے والے وقتوں میں نت نئے موضوعات پر ڈرامہ سیریل بنیں گی ‘ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) کراچی سے تعلق رکھنے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ معیار کو برقرار رکھنے کے لئے بھرپور محنت کرنا پڑتی ہے ٬ آئندہ آنے والے وقتوں میں نت نئے موضوعات پر ڈرامہ سیریل بنیں گی ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ سیریل کے حوالے سے جو تنقید ہوتی ہے میں اسکا تنہا ذمہ دار نہیں ٬ ڈراموں میں ساس بہو ٬جھگڑوں کے ساتھ افیئر اور دو دو شادیوں کی جو کہانیاں چل رہی ہیں یہ سلسلہ مستقل نہیں چل سکتا ۔

(جاری ہے)

آئندہ آنے والے وقتوں میں نت نئے موضوعات پر ڈرامہ سیریل بنیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر کام کر کے شہرت تو حاصل کر لیتے ہیں مگر اس کو برقرار رکھنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ میری بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے اس معیار کو برقرار رکھ سکوں جس میں میرے پرستار مجھے دیکھنا چاہتے ہیں ۔عدنان صدیقی نے کہا کہ خوبصورت چہرہ دیکھ کر لازمی تعریف کرتا ہوں کیونکہ انسان فطرتی طور پر حسن پسند پیدا ہوا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے گلوکاری کا بے حد شوق ہے مگر میری تمام تر توجہ اداکاری پر ہی مرکوز ہے ۔ فرصت کے اوقات میں یا کبھی دوستوں کے درمیان ہلہ گلہ پارٹی میں گانے کی فرمائش پر شوق پورا کر لیتا ہوں ۔