اداکارہ ماہ نور پر جہاز اڑانے کا جنون سوار ہو گیا

منگل 25 اکتوبر 2016 13:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) سپر سٹار اداکارہ ماہ نور پر جہاز اڑانے کا جنون سوار ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ ماہ نور آج کل پائلٹ بننے کے جنون میں مبتلا ہیں اور انہوں نے سول ایوی ایشن سے جہاز اڑانے کے بارے میں متعلقہ معلومات حاصل کرنے کے لئے کوششیں بھی شروع کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ماہ نور اس سے قبل بھی اپنے متعدد انٹرویوز میں پائلٹ بننے کی خواہش ظاہر کر چکی ہیں۔