اداکارہ ریما پرسوں اپنی 45ویں سالگرہ منائیں گی

منگل 25 اکتوبر 2016 13:36

اداکارہ ریما پرسوں اپنی 45ویں سالگرہ منائیں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) اداکارہ ریما ( جمعرات ) کو اپنی 45ویں سالگرہ منائیں گی ۔ ریما 27اکتوبر 1971ء کو پیدا ہوئیں اور ہدایتکار جاوید فاضل ( مرحوم ) کی پہلی فلم ’’ بلندی ‘‘ سے اداکار شان کے ساتھ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

فلم ’’ بلندی‘‘ کی زبردست کامیابی نے ریما کے لئے فلم انڈسٹری کے دروازرے کھول دیئے اور وہ ہر پروڈیوسر کی منظور نظر بن گئیں ۔ ریما نے اپنی خوبصورت اداکاری اور شاندار رقص کے ذریعے دو دہائیوں تک فلم انڈسٹری پر راج کیا جس کے بعد انہوں نے امریکہ میں مقیم ڈاکٹر شہاب سے شادی کر کے اپنا گھر بسا لیا اور اب وہ ایک بچے کی ماں بھی ہیں ۔ ریما ( جمعرات ) کو اپنی سالگرہ اہل خانہ کے ساتھ منائیں گی ۔