اسٹیج فنکاروں کی ٹی وی چینلز کے مزاحیہ شوز میں شرکت سے آمدنی کے ساتھ مقبولیت میں بھی زبردست اضافہ

منگل 25 اکتوبر 2016 13:36

اسٹیج فنکاروں کی ٹی وی چینلز کے مزاحیہ شوز میں شرکت سے آمدنی کے ساتھ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) اسٹیج سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کی نجی ٹی وی چینلز سے جاری مزاحیہ شوز میں شرکت سے آمدنی کے ساتھ مقبولیت میں بھی زبردست اضافہ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینلز سے جاری مزاحیہ شوز میں شرکت سے اسٹیج سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کی مقبولیت پاکستان سمیت پوری دنیا میں پھیل رہی ہے اور اس کے ساتھ فنکاروں کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینلز سے جاری مزاحیہ شوز میں جو اداکار پرفارم کر رہے ہیں ان میں کنگ آف کامیڈین امان اللہ ٬ افتخار ٹھاکر ٬ نسیم وکی ٬ سہیل احمد ٬ جواد وسیم ٬ سخاوت ناز ٬ ساجن عباس ٬ شاہد خان ٬ اکرم اداس ٬ سردار کمال ٬ ناصر چینوٹی ٬ گلفام٬ قیصر پیا ٬ روبی انعم ٬ مہرو النسا ء ٬ حسن مراد ٬ گوشی خان ٬ طارق ٹیڈی ٬ سلیم البیلا ٬ اکمل راہی ٬ گوگا جی ٬ واجد خان ٬ ببو رانا٬ ارم طاہر ٬ چاند برال ٬شاہ زیب مرزا اور طاہر نوشاد سمیت دیگر شامل ہیں ۔