5 سال سے پنجاب پر شریف خاندان کی حکمرانی کے باوجود طبی سہولتوں کا فقدان ہے‘ عابد حسین صدیقی

منگل 25 اکتوبر 2016 13:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ 25 سال سے پنجاب پر شریف خاندان کی حکمرانی باوجود پنجاب میں طبی سہولتوں کا فقدان ہے٬ ہسپتالوں کی حالت ابتر ہے اور لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر تین تین مریض بھی لیٹے نظر آتے ہیں پنجاب کے مضافاتی شہروں اور قصبوں میں طبی سہولتوں کے فقدان اور محکمہ صحت کی ناقص کارگزاری بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے صوبائی خزانے سے چلنے والی تشہیری مہم اربوں روپے پر محیط ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب رائیونڈ اور قصور کے ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کی کمی اور بدترین کارگزاری پر برہم جبکہ وزیر اعظم کو رونا آ رہا ہے ۔عوام مسلم لیگ (ن)کی شعبدہ بازیوں سے اچھا طرح واقف ہو چکے ہیں اور حکمرانوں کے جھانسوں میں نہیں آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :