کوئٹہ میں دہشتگردی کاواقعہ قومی سانحہ ٬حکمرانوں کی ساری توجہ اپنے محلات کو محفوظ بنانے پر مرکوزہے ‘ جمشید چیمہ

آئی جی کی درخواستوں کے باوجود پولیس ٹریننگ کالج کی بیرونی دیواروں کو اونچانہ کرنے کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے

منگل 25 اکتوبر 2016 13:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماجمشید اقبال چیمہ نے کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ساری توجہ اپنے محلات کو محفوظ بنانے پر مرکوزہے ٬آئی جی کی طرف پولیس ٹریننگ کالج کی بیرونی دیواروں کو اونچاکرنے کیلئے باربارکی درخواستوں کے باوجود عملی اقدام نہ ہونا حکمرانوں کی نا اہلی اور غفلت کو ثابت کرتا ہے او راس کے ذمہ داروں کوضرور سزا ملنی چاہیے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان میںاپنے حصے کے نکات پر عملدرآمد نہیں کر رہی جو تشویشناک ہے ۔حکمران کرپشن کرنے سے توجہ ہٹا کر دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر یکسوئی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میںپولیس کے ٹریننگ کالج پر حملہ قومی سانحہ ہے ٬ ملک دشمنوں نے اس حملے کے ذریعے پاکستانی قوم کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی ہے لیکن انشا اللہ وہ اپنے عزائم میں ناکام رہیں گے ۔

قوم ایسی کارروائیوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہو گی بلکہ ان سے تقویت لے کر مزید حوصلے اور بہادری کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑے گی ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے محلات کو محفوظ بنانے کیلئے کنکریٹ کی دیواروں پر قومی خزانے سے تو70کروڑ روپے خرچ کر دئیے لیکن حساس عمارت کی بیرونی دیواروں کو اونچا کرنے کیلئے ادار ے کے سربراہ کی بار بار کی درخواستوں کو کسی خاطر میں نہیں لایا گیا ۔

اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور غفلت اور نا اہلی کے ذمہ دار وں کو ضرور سزا ملنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو محفوظ اور خوشحال بنانا حکمرانوں کے ایجنڈے میں ہی شامل نہیںاور انہیں صرف اپنی ترقی اور خود کو محفوظ بنانے کی فکر ہے ۔پی ٹی آئی ایسے غافل حکمرانوں سے نجات کیلئے ہی دو نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کر نے جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :