کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ کے بعد صوبہ بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

پبلک مقامات ٬اہم سرکاری و نجی عمارتوںخصوصاً قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور عدالتوں کی سکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا

منگل 25 اکتوبر 2016 13:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ کے بعد صوبہ بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ٬پبلک مقامات ٬اہم سرکاری و نجی عمارتوںاورخصوصاً قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدالتوں کی سکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔

اس تناظر میںداخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کا نظام مزید سخت کردیا گیا ہے ۔ اہم سرکاری ونجی عمارتوںخصوصاً پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے اور ہر آنے والے شخص کی جامع تلاشی کے ساتھ ریکارڈ بھی مرتب کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

بس اسٹینڈز٬ ریلوے اسٹیشنزاور دیگر پبلک مقامات پر بھی سکیورٹی بڑھادی گئی ہے جبکہ سادہ کپڑوںمیں ملبوس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حساس عمارتوں کے اطراف میں سرچ آپریشن کے بھی احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔اس کے ساتھ لاہور ہائیکورٹ اور تمام ما تحت عدلیہ اور تمام جوڈیشل کمپلیکس کی بھی سکیورٹی میں اضافہ کے لیے تمام سیشن ججز کو ہدایات جاری کر دی گئی۔ اس ضمن میںماتحت عدلیہ کی پنجاب بھر کی عمارتوں کے گرد چاردیواری کے منظو ر شدہ منصوبے کے لیے پنجاب حکومت سے فنڈ ز جاری کرنے کا کہاگیاہے۔ کو ئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر چیف جسٹس لاہور ہا ئیکورٹ اور ججزنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ۔

متعلقہ عنوان :