میں پاکستانی فلم میں کام نہیں کروں گا کیونکہ میرا ملک اس بات کو پسند نہیں کریگا

رشی کپور نے پاکستانی فلم کیوں ٹھکرائی اصل وجہ سامنے آگئی

منگل 25 اکتوبر 2016 13:24

میں پاکستانی فلم میں کام نہیں کروں گا کیونکہ میرا ملک اس بات کو پسند ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) بولی وڈ کے معروف اداکار رشی کپور کی جانب سے گزشتہ کچھ عرصے پہلے پاکستانی فلم کی آفر ٹھکرانے کی خبر نے پاکستانی شوبز حلقوں میں کافی مایوسی پیدا کردی تھی۔رشی کپور نے 2015 کی سپر ہٹ فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی’کے سیکوئل میں کام کرنے سے معذرت کرلی تھی٬لیکن اس معذرت کی وجہ بتانے سے گریز کیا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن اب رشی کپور نے خاموشی توڑتے ہوئے پاکستانی فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘میں پاکستانی فلم میں کام نہیں کروں گا کیونکہ میرا ملک اس بات کو پسند نہیں کریگا۔ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئیان کا کہنا تھاکہ انہوں نے جوانی پھر نہیں آنی کی کہانی سنی تھی٬یہ ایک دلچسپ کہانی تھی٬یقیناً اس کے سیکوئل کی کہانی بھی اچھی ہوگی لیکن میں اس میں کام نہیں کرسکتا٬کیونکہ آج کل حالا ت بہت ہی نازک ہیں۔انہوں نے اپنی بات میں اضافہ کرتے ہوئے کہا’ مجھے بھارتی شہری ہونے پر فخر ہے٬اگر پاکستا ن ایک دہشت گرد ریاست ہے٬تو مجھے اس کا حصہ بننے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

متعلقہ عنوان :