بھارت میں پاکستانی فنکاروں کو نشانہ بنایا جاناتکلیف دہ بات ہے‘ نصیر الدین شاہ

منگل 25 اکتوبر 2016 13:24

بھارت میں پاکستانی فنکاروں کو نشانہ بنایا جاناتکلیف دہ بات ہے‘ نصیر ..
ْممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) بالی ووڈ انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات تاحال جاری ہیں مگر انڈیا میں پاکستانی فنکاروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو تکلیف دہ بات ہے۔تفصیلات کے مطابق فلمی انڈسٹری میں اپنی محنت سے مقام حاصل کرنے والے اداکار نصیر الدین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی انتہاء پسندوں کی جانب سے فلم سازوں اور سینما مالکان کو دھمکیاں دینے اور فلم کی تشہیر روکنے کا عمل قابلِ مذمت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارتی ہندو انتہاء پسند تنظیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستانی فنکاروں کو دی جانے والی دھمکیاں قابل مذمت ہیں٬ انتہاء پسندوں کے لیے فنکار ایک ا?سان ہدف ہے اس لیے وہ ہر بار ان ہی کو نشانہ بناتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں نصیر الدین شاہ نے کہا کہ ’’پاک بھارت کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات منقطع ہوئے اور نہ ہی ایک دوسرے کے لیے سرحدیں بند کی گئیں مگر پھر بھی انتہاء پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دی گئیں اور فلموں کی ریلیز روکی گئی جو میرے لیے تکلیف دہ بات ہے‘‘۔

متعلقہ عنوان :