میری کامیابی کے پیچھے میرے استادو ں کا ہاتھ ہے‘ سنہر ی خان

منگل 25 اکتوبر 2016 13:14

میری کامیابی کے پیچھے میرے استادو ں کا ہاتھ ہے‘ سنہر ی خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) اسٹیج اداکارہ سنہر ی خان نے کہا ہے کہ میری کامیابی کے پیچھے میرے استادو ں کا ہاتھ ہے میں اپنے سینئرز کی بہت عزت کرتی ہوں اور ان کے لئے ہمیشہ دعا ئیں ان کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں سنہری خان نے کہا کہ میں زندگی میں بہت بڑی کامیابی کے لئے بہت زیادہ محنت پر یقین رکھتی ہوکامیابی کے لئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا وہ لوگ جو خود کو کسی بھی فیلڈ میں کامیاب کروانا چاہتے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ اس فیلڈ کا پورا نالج ہونا چاہئے اور اس کے مطلق خود کو اچھی طرح تیارکرکے آئیں مجھے کافی پروجیکٹ کی آفر ہورہی ہے ۔