پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے وفد کا ترلائی کا دورہ ٬ دیہی علاقوں میں ڈینگی صورتحال کا جائزہ لیا

منگل 25 اکتوبر 2016 13:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈائریکٹرجنرل محکمہ صحت پنجاب ڈاکٹر مختیار کی سربراہی میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے وفد نے گزشتہ روز ترلائی اسلام آباد کا دورہ کیا اور دیہی علاقوں میں ڈینگی صورتحال کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ماہر وبائی امراض ڈاکٹر نجیب درانی کے مطابق ڈائریکٹرجنرل محکمہ صحت پنجاب ڈاکٹر مختیار کی سربراہی میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے وفد نے ڈینگی سے متعلق سرگرمیوں کو کمپیوٹرائز کرنے اور ویب سائیٹ پر پر ڈالنے کے لئے ڈینگی سٹاف کو تربیت دی۔

انہوں نے محکمہ صحت اسلام آباد کی ڈینگی ٹیموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ جس ایریا میں فیومیگیشن اور سپرے کرتے ہیں انہیں ویب سائیٹ پر محفوظ کریں اور انہیں پنجاب ڈینگی رسپانس پر ڈالا جائے تاکہ متعلق حکام انہیں چیک کرکے اس کی مانیٹرنگ کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :