اپنی فلموں بارے منفی ردعمل سے پریشان نہیں ہوتیں٬این ہیتھ وے

منگل 25 اکتوبر 2016 13:14

اپنی فلموں بارے منفی ردعمل سے پریشان نہیں ہوتیں٬این ہیتھ وے
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ہالی وڈ ادکارہ این ہیتھ وے نے کہا ہے کہ وہ اپنی فلموں بارے منفی ردعمل سے پریشان نہیں ہوتیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہیتھ وے نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ ایک فلم بنانے میں فلمساز سمیت پوری ٹیم کی کس قدر محنت ہوتی ہے اور کس مشکل سے ایک فلم تیار ہوتی ہے اس لئے وہ اپنی کسی فلم بارے منفی جائزے یا ردعمل پر پریشان نہیں ہوتی کیونکہ تنقید کرنے والے کا کام ہی تنقید کرنا ہوتاہے اور کوئی بھی فلمساز فلم بناتے ہوئے بری فلم بنانے کی نیت سے کام نہیں کرتا ۔