جوز وہیڈن سٹار وارز سلسلے کی فلم ڈائریکٹ کرنے کے خواہاں

منگل 25 اکتوبر 2016 13:14

لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ہالی وڈ کے معروف ہدایتکار جوز وہیڈن نے سٹار وارز سلسلے کی فلم ڈائریکٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم ’’روگ ون اے سٹار وار سٹوری‘‘ کا ٹریلر دیکھنے کے بعد جوز وہیڈن فلم کے دیوانے ہوگئے انہوں نے فلم کے ٹریلر بارے اپنی رائے میں کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ بھی سٹار وار سلسلے کی کوئی فلم ڈائریکٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کیٹ ویمن اور جیمز بانڈ فلموں کے فرنچائز کے ساتھ بھی کام کرنے کی تمنا رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :