امریکی گلوکارہ ٹیلر سوفٹ ایک سال کے وقفے کے بعد سٹیج پر

منگل 25 اکتوبر 2016 13:14

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوفٹ ایک سال کے وقفے کے بعد سٹیج پر
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) امریکی گلوکارہ ٹیلر سوفٹ ایک سال کے وقفے کے بعد سٹیج پر آگئی۔ ٹیلر سوفٹ نے ایک سال کے وقفہ کے بعد ٹیکساس میں منعقدہ فارمولا ون گراں پری کنسرٹ میں نمو دار ہو کر سب کو حیران کردیا۔

(جاری ہے)

ٹیلر نے اپنے دو معروف گانے ففٹین اور وی آر نیور ایور ایور گیٹنگ بیک گا کر اپنے پرستاروں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیلر سوفٹ نے گلوکارہ ریحانہ کا گایا ہوا گانا ’’دس از واٹ یو کیم فار‘‘ بھی گایا اور اپنے پرستاروں کو بتایا کہ اس گانے کے بول ان کے لکھے ہوئے ہیں اس میں ریحانہ نے ان کی معاونت کی تھی۔ گریمی ایوارڈ یافتہ ٹیلر سوفٹ اسی ماہ اپنے گانوں کے چھٹے البم ’’ ہیش ٹی ایس 6‘‘ کو لانچ کرنے والی ہیں۔