فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم جاری ٬پہلے روز3لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے

منگل 25 اکتوبر 2016 13:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) میں تین روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے ٬ مہم کے پہلے روز3لاکھ سے زائد 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گئے۔ فاٹا پولیو پروگرام کے کوارڈینیٹر عقیل حان کے مطابق مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے دس لاکھ 68ہزار 347بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

مہم کیلئی4109ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ مہم کے دوران پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائیگی ۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے دس لاکھ 68ہزار 347بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ پولیٹکل ایجنٹس ٬ کمشنرز ٬ نیم فوجی اور فوجی دستے مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہم کیلئے 4109 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں٬ جن میں تین ہزار 711موبائل ٬ 296فکسڈ اور 102ٹرانزٹ ٹیمیں مہم میں حصہ لیں گی ۔ واضح رہے کہ تین روزہ مہم آج (بدھ) کی شام کو اختتام پذیر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :