روسی گندم کے برآمدی نرخوں میں مسلسل پانچویں ہفتے اضافہ

منگل 25 اکتوبر 2016 13:02

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) روسی گندم کے برآمدی نرخوں میں مسلسل پانچویں ہفتے اضافہ ہوا جس کی وجہ مصر کی جانب سے اناج کی طلب میں اضافہ ہے۔ایگریکلچرل کنسلٹینسی کے مطابق مصر کی حکومت نے 20 اکتوبر کو ہونے والے اس مہینے کے تیسرے ٹینڈر کے دوران 1 لاکھ 20 ہزار ٹن روسی گندم کا سودا کیا۔

(جاری ہے)

بحیرہ اسود کی 12.5 فیصد پروٹین کی حامل فری آن بورڈ کی بنیاد پر 175 ڈالر فی ٹن فروخت کی گئی جو ایک ہفتہ قبل کی نیلامی سے 1 ڈالر فی ٹن مہنگی ہے۔

بحیرہ اژوف کے علاقے کی 12.5 فیصد پروٹین کی حامل گندم کے نرخوں میں 2-154 ڈالر فی ٹن اضافہ دیکھنے میں آیا۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سال روس اب تک 11.8 ملین ٹن اجناس برآمد کر چکا ہے جس میں سے 9.7 ملین ٹن گندم ہے جسے یکم جولائی سے 19 اکتوبر کے درمیان برآمد کیا گیا۔